ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بیجو جنتا دل ممبران اسمبلی نے پارٹی سے استعفیٰ دیا

بیجو جنتا دل ممبران اسمبلی نے پارٹی سے استعفیٰ دیا

Sat, 16 Mar 2019 02:28:22  SO Admin   S.O. News Service

بھونیشور:15 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)اڑیسہ میں حکمراں بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے ممبر اسمبلی سکانت کمار نائک نے جمعہ کو نظر انداز اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پارٹی سے استعفی دے دیا۔اس سے پہلے جمعرات کو نبرگپور سے ممبر پارلیمنٹ بال بھدر ماجھی نے بھی بی جے ڈی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔نیل گری سے رکن اسمبلی نائک نے اپنا استعفیٰ بیجد صدر اور وزیر اعلی نوین پٹنائک کو بھیج دیا ہے۔نائک نے پارٹی کی بالاسور ضلع یونٹ پر ان کو نظر انداز کرنے اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا پارٹی کے بالاسور ضلع صدر کی طرف سے ان کے خلاف رچی گئی سازش نے انہیں بیجد سے استعفی دینے کے لیے مجبور کیا۔ ماجھی نے بھی پٹنائک کو بھیجے اپنے استعفیٰ میں ایسے ہی الزام لگائے تھے۔نائک2014 میں بالاسور ضلع کی نیل گری سیٹ سے الیکشن جیت کر اسمبلی پہنچے تھے۔
v


Share: